مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کردستان ریفرنڈم کے ردعمل کے طور پر عراق سے متصل اپنی زمینی اور فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عراق کی مرکزی حکومت کی حمایت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ عراق میں کردستان کی آزادی کا ریفرنڈم نہ صرف عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے ترکی کو بھی خطرات لاحق ہیں، کرد ریفرنڈم کے ردعمل میں ترکی بہت جلد عراق سے متصل اپنی سرحد اور فضائی حدود کو بند کردے گا۔صدر اردوغان نے کہا کہ کردوں کی آمدنی کے سب سے بڑے ذریعہ تیل کی سپلائی کو روکنے کے لیے ترکی، ایران اور عراق مل جل کراقدامات کریں گے۔ طیب اردگان نے کرد ریفرنڈم میں کرکوک شہر کو شامل کیے جانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہ آئینی طور پر کرکوک بغداد حکومت کے ماتحت ہے جس پر کسی کو زبردستی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں ۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کردستان ریفرنڈم کے ردعمل کے طور پر عراق سے متصل اپنی زمینی اور فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عراق کی مرکزی حکومت کی حمایت کی ہے۔
News ID 1875759
آپ کا تبصرہ